لکھنؤ،7جون؍(آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے متھرا ضلع کے جواہرباغ کیس کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیاہے۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ وزیر اعلی کی ہدایات کے لئے ریاستی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج مرزا امتیاز مرتضی کی صدارت میں ایک رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دی ہے۔ترجمان کے مطابق کمیشن کا ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں ہوگا اور اس کو دو ماہ کے اندر اندر اپنی تفتیش مکمل کر کے حکومت کو رپورٹ سونپنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک رکنی انکوائری کمیشن واقعہ سے منسلک 6 اہم نکات پر تحقیقات کرکے حکومت کو اپنی رپورٹ دے گا۔ترجمان نے بتایا کہ کمیشن کو ان وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کی ذمہ داری دی گئی ہے جن کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا،ساتھ ہی اس واقعہ میں انٹیلی جنس کے نظام کی طرف سے مرتب اطلاعات، ضلع پولیس اور انتظامی افسران کے کردار اور پولیس اور انتظامی افسران کے کردار وغیرہ کی جانچ بھی کمیشن کی طرف سے کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعہ کے اعادہ کو روکنے کے سلسلے میں کمیشن کی طرف سے ضروری تجایز دی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ جواہرباغ میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ہوئے جدوجہد میں دو پولیس افسران سمیت 29افراد ہلاک ہو ئے تھے۔